Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomeAzad Kashmirباغ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کل سے شروع ہوگا

باغ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کل سے شروع ہوگاAzad Kashmir

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-15
3 min read

باغ کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کو ٹریفک کے ہجوم سے آزاد کرانے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز 16 نومبر سے ہوگا۔

باغ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کل سے شروع ہوگا
Share:

ڈپٹی کمشنر باغ سید ممتاز حسین کاظمی نے اعلان کیا ہے کہ باغ شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن پیر 16 نومبر سے شروع ہوگا، کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے حوالے سے کشمیر اردو نے بتایا۔

یہ اعلان ہفتے کو ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ایک طویل مشاورتی اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں شہر کے معززین، تاجروں، شہریوں اور مختلف یونینوں کے صدور نے شرکت کی اور آپریشن پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام تاجروں کو قبل از وقت آگاہ کرنے کا مقصد یہی ہے کہ جن لوگوں نے تجاوزات قائم کی ہوئی ہیں وہ آپریشن سے قبل خود انہیں ہٹا دیں، بصورت دیگر انہیں ہٹا دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کہا، “ہم سب نے مل کر شہر کو مکمل طور پر ٹریفک کے ہجوم سے آزاد کروانا ہے اور جہاں جہاں تجاوزات کی گئی ہیں انہیں ختم کیا جائے گا۔”

انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر مختلف جگہوں پر پارکنگ پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں اور تھڑوں اور ریڑھیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ بلا تخصیص کارروائی ہوگی تاکہ عام شہری باعزت طریقے سے شہر کا رخ کر سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کے ہر چوک میں کھڑے بائیک اور رکشے ٹریفک کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہیں، ان کے لیے الگ جگہ مقرر کر کے انہیں اسٹینڈ میں رکھا جائے گا اور کسی بھی چوک پر کوئی رکشہ یا بائیک کھڑا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں چلنے والی جس گاڑی یا موٹر سائیکل کے پاس کاغذات نہیں ہوں گے اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ شہر کے اندر موجود تمام مساجد اور مدارس سے کہا گیا ہے کہ وہ نماز کے اوقات میں اپنے پارکنگ گیٹ کھلے رکھیں تاکہ نمازی حضرات مساجد کی پارکنگ میں گاڑی اور موٹر سائیکل لگا کر نماز ادا کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بڑی گاڑیوں کا صبح ساڑھے سات بجے کے بعد شہر کے اندر داخلہ ممنوع ہوگا اور کسی بھی قسم کی لوڈر گاڑی ساڑھے سات بجے کے بعد شہر میں داخل نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے شہر میں پھل اور سبزی لانے والے ہول سیلرز سے کہا کہ وہ اپنے معیار اور سبزی و پھل کی کوالٹی دونوں بہتر کر لیں، کیونکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ عام شہری سے ایک نمبر چیز کی قیمت وصول کی جائے جبکہ کوالٹی دس نمبر والی بھی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کرایوں کا تعین پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے جس تناسب سے بڑھتا ہے اسی تناسب سے کمی بھی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ کا کام عوام کو سہولت دینا اور عام شہری کو ریلیف دینا ہے۔

باغ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کل سے شروع ہوگا