Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanپشاور میں سیف سٹی کیمروں سے خودکار ای چالان کا نظام متعارف

پشاور میں سیف سٹی کیمروں سے خودکار ای چالان کا نظام متعارفPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-18
3 min read

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خودکار ای چالان جاری کیے جائیں گے، پولیس کا کہنا ہے کہ سفارش اور اثر و رسوخ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے سے نہیں بچا سکے گا۔

پشاور میں سیف سٹی کیمروں سے خودکار ای چالان کا نظام متعارف
Share:

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کارروائی کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خودکار ای چالان جاری کیے جائیں گے جبکہ سفارش اور اثر و رسوخ بھی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے سے نہیں بچا سکے گا۔

پولیس حکام کے مطابق جدید ای چالان سسٹم کے تحت شہر بھر میں نصب سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی کی جائے گی۔ اس نظام میں جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی شناخت کی جائے گی اور متعلقہ مالکان کے نام آن لائن چالان جاری ہوں گے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

نئے نظام کے تحت سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے، غلط سمت میں سفر کرنے، ٹریفک سگنل توڑنے اور موٹر سائیکل پر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی آئی ٹی خیبر پختونخوا اعجاز احمد کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی خودکار نگرانی ممکن ہوگی۔ اس سے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی شناخت اور چالان کے اجرا کا عمل ڈیجیٹل انداز میں مکمل کیا جا سکے گا۔

ایس ایس پی ٹریفک پشاور ڈاکٹر زاہد رفیق کا کہنا ہے کہ جدید نگرانی کا نظام فعال ہونے کے بعد سگنل توڑنے، رانگ روٹ استعمال کرنے اور دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث گاڑیوں کی باآسانی نشاندہی ہو سکے گی۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور میں اب تک ٹریفک قوانین کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں، تاہم تاحال کسی شہری کو چالان جاری نہیں کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ منظوری ملتے ہی ابتدائی مرحلے میں چھ اقسام کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر خودکار ای چالان جاری کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور میں متعارف کرایا جانے والا نظام برطانیہ، دبئی اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے طرز پر تیار کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین پر مؤثر عمل درآمد، خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں میں قانون کی پاسداری کا شعور پیدا کرنا ہے۔ خودکار نگرانی کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی راہ ہموار ہوگی۔