Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانبرطانوی آرمی چیف جنرل واکر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

برطانوی آرمی چیف جنرل واکر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
1 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر رولی واکر نے پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، دونوں جانب سے عسکری تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

برطانوی آرمی چیف جنرل واکر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
شیئر کریں:

برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پیر کو جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر مہمان جنرل کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عسکری تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

جنرل واکر نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

برطانوی آرمی چیف جنرل واکر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات