راولپنڈی کی عدالت نے پرانی دشمنی پر شہری کو قتل کرنے کے جرم میں ایک مجرم کو سزائے موت اور دو کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے بھاری جرمانے بھی عائد کر دیے۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ناصر علی کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ جائے وقوعہ پر گواہوں کی موجودگی ثابت نہیں کر سکا اور ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔