اتوار کی رات دیر گئے ہندوکش کے علاقے میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے سوات، چترال، دیر اور خیبر پختونخوا کے کئی دیگر اضلاع میں محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بحرالکاہل میں وانواٹو کے قریب 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی؛ امریکی ارضیاتی سروے نے بعد میں شدت کم کر کے 6.9 کر دی جبکہ ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔