پنجاب حکومت کی جانب سے نظر بندی کے احکامات واپس لیے جانے کے بعد ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل لاہور سے رہا ہو کر گھر پہنچ گئیں، جبکہ ان کی تیسری بہن علیمہ خان بدستور جیل میں ہیں۔
والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ لاہور قلعہ اور شالیمار باغ اب رات 7 بجے سے 12 بجے تک کھلے رہیں گے، تاکہ سیاح انہیں رات کی روشنیوں میں دیکھ سکیں۔
پنجاب میں تعینات 19 سینئر پولیس افسران جنوری سے جون 2027 کے دوران ریٹائر ہو جائیں گے، جن میں لاہور کے 10، گوجرانوالہ کے 4، راولپنڈی کے 3 اور فیصل آباد کے 2 افسران شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شی تھریڈ منصوبے کے تحت 1150 دیہی خواتین کو ٹیکسٹائل ٹریننگ اور روزگار ملے گا؛ دوران ٹریننگ ماہانہ 15000 روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔