نئے ماڈل کے تحت میئر دارالحکومت کا انتظامی سربراہ ہوگا اور 25 سے 30 منتخب ارکان ہوں گے، جبکہ حدود میں توسیع سے ہری پور، راولپنڈی اور مری کے این اے 51 کے علاقے شامل ہو سکتے ہیں۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ایک اور تاخیر کا اشارہ دے دیا ہے؛ مجوزہ ترمیمی بل کی منظوری کی صورت میں 20 دسمبر کو مقرر پولنگ ممکن نہیں رہے گی۔