وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان جون 2028 تک ایس ایم ای فنانسنگ ایک کھرب سے بڑھا کر 2 کھرب روپے کرے گا، اور نجی شعبے کے قرضوں میں اس کا حصہ 13 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بدھ کو سنگاپور کے نائب وزیر اعظم گان کم یونگ سے ملاقات کی اور تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت کی، یہ ملاقات دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہوئی۔