برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی ماہرین ارضیات پاکستانی ٹیموں کے ساتھ مل کر ملک کے معدنی وسائل کی شناخت اور نقشہ سازی کر رہے ہیں، اور بڑی برطانوی کمپنیاں ریکوڈک منصوبے کی سپلائی چین سے منسلک ہیں۔
برطانیہ اور پاکستان نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں شاہ چارلس سوم کی 78 ویں سالگرہ منائی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی تھے اور 600 مہمانوں نے شرکت کی۔