Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولآزاد کشمیرباغ: تاجروں کے نقصان پر ضیاء القمر نے خاموشی توڑ دی

باغ: تاجروں کے نقصان پر ضیاء القمر نے خاموشی توڑ دیآزاد کشمیر

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 24 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ باغ میں تجاوزات آپریشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور این او سی جاری کرنے والوں کی نشاندہی کا مطالبہ کیا ہے۔

باغ: تاجروں کے نقصان پر ضیاء القمر نے خاموشی توڑ دی
شیئر کریں:

باغ — سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ باغ شہر میں حالیہ تجاوزات آپریشن عدم مساوات اور مبینہ بدانتظامی پر مبنی تھا، اور انہوں نے قانون کے مطابق بلا تفریق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپریشن کے خلاف نہیں، تاہم کارروائی بلا تفریق اور قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔ سردار ضیاء القمر نے کہا کہ قانون کے مطابق کسی قابض کو ہٹانے سے قبل تین نوٹس جاری کیے جانے چاہئیں تھے، جبکہ حالیہ آپریشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ شہر میں ایسی درجنوں مثالیں موجود ہیں جہاں پسند و ناپسند کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

تاجروں سے ملاقات کے بعد ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار ضیاء القمر نے کہا کہ وہ اسی شہر میں پلے بڑھے ہیں اور یہاں کے حالات سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ آپریشن کے طریقہ کار سے نہ صرف تاجروں کو نقصان پہنچا بلکہ ڈپٹی کمشنر کی نیک نامی بھی متاثر ہوئی ہے۔ یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ کے خلاف بھی ایک سازش محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جن تعمیرات کو آج ناجائز قرار دیا جا رہا ہے، ان کے لیے این او سی کس نے جاری کیے تھے؟ انتظامیہ کو چاہیے کہ بلا تفریق کارروائی کرے۔

سردار ضیاء القمر نے کہا کہ تاجروں کے معاشی نقصان کا معاملہ اسمبلی کے فورم پر اٹھاؤں گا اور وزیراعظم افتخار گیلانی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ دورہ باغ کے دوران ایک کمیٹی تشکیل دے کر متاثرہ تاجروں کے نقصانات کا جائزہ لیا جائے اور ان کا ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے حکومت کے سو روزہ پلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باغ کے حصے میں عام آدمی کے نقصان کے سوا کچھ نہیں آیا۔ باغ کے حالات کو ایکشن کمیٹی کی آڑ میں خراب نہ کیا جائے۔ عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔

باغ کے تاجروں نے شکایت کی تھی کہ آپریشن سے انہیں بھاری مالی نقصان پہنچا ہے، اور سردار ضیاء القمر کی پریس کانفرنس ان سے ملاقات کے بعد ہوئی، جس میں انہوں نے تاجروں کے تحفظات سنے۔

انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں کے خلاف بہت جلد احتجاجی لائحہ عمل طے کریں گے، اور اسمبلی کے اندر اور باہر ہر جگہ عوامی مفاد کا تحفظ کریں گے۔

باغ: تاجروں کے نقصان پر ضیاء القمر نے خاموشی توڑ دی