Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانای سی او اسلام آباد اعلامیہ: ایران امریکا کشیدگی پر پاکستان، قطر کی ثالثی کی حمایت

ای سی او اسلام آباد اعلامیہ: ایران امریکا کشیدگی پر پاکستان، قطر کی ثالثی کی حمایتپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
پیر، 16 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

ای سی او وزرائے خارجہ نے اسلام آباد اعلامیے میں ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کر دی ہے۔

ای سی او اسلام آباد اعلامیہ: ایران امریکا کشیدگی پر پاکستان، قطر کی ثالثی کی حمایت
شیئر کریں:

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کر دی ہے۔ یہ حمایت اسلام آباد میں ای سی او کی وزارتی کونسل کے 30ویں اجلاس کے اختتام پر جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کی گئی۔

آزاد اردو کے مطابق اسلام آباد اعلامیے میں اسلام آباد امن مذاکرات اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی قرار دیا گیا، اور رکن ممالک نے ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

وزرائے خارجہ نے ایران کی جانب سے امریکا کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے مستقل خاتمے کی تجویز کی بھی توثیق کی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اعلامیے میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کا عمل جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

رکن ممالک نے 2026 اور 2027 کیلئے تنظیم کی صدارت سنبھالنے پر پاکستان کا خیرمقدم کیا اور ای سی او کے اسٹریٹجک اہداف 2035 کی منظوری دی۔ اجلاس میں تجارت، ٹرانسپورٹ، توانائی اور ڈیجیٹل رابطوں کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اور علاقائی تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے مشترکہ تجارتی زونز کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

غزہ، پابندیاں اور سیاحتی دارالحکومت

اعلامیے میں غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری امداد کی فراہمی پر زور دیا گیا، اور غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور جبری بے دخلی کی پالیسی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

رکن ممالک نے یکطرفہ پابندیوں اور معاشی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا کے شعبے میں تعاون بڑھانے، درست معلومات کی فراہمی اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق لاہور کو 2027 اور مری کو 2028 کیلئے ای سی او کا سیاحتی دارالحکومت قرار دیا گیا۔ افغانستان کے حوالے سے کہا گیا کہ ای سی او کی سرگرمیوں میں اس کی شرکت کے معاملے پر رکن ممالک مشاورت جاری رکھیں گے۔

دو روزہ اجلاس 15 سے 16 نومبر تک جاری رہا، جس کی صدارت وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ پاکستان 2026-27 کیلئے ای سی او کی صدارت سنبھال چکا ہے اور اس نے علاقائی تجارت، رابطوں اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ای سی او اسلام آباد اعلامیہ: ایران امریکا کشیدگی پر پاکستان، قطر کی ثالثی کی حمایت