Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانگلگت کا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ

گلگت کا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، وزیراعلیٰپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
جمعرات، 26 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گلگت میں امن کے قیام کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت انگیزی، اسلحے کی نمائش اور مقدسات کی توہین کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔

گلگت کا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ
شیئر کریں:

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ امجد حسین نے کہا ہے کہ گلگت کا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، اور امن و امان قائم رکھنے، حکومتی رٹ مضبوط بنانے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

گلگت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ علاقے کا امن خراب کرنے، مقدسات کی توہین، نفرت انگیزی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلحے کی نمائش اور پرائیویٹ گارڈز کے غیر ضروری کلچر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کا امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسے کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ حکومت باہمی رواداری، بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، تاہم بعض جرائم پیشہ عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کر کے حکومتی توجہ عوامی مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کو قانون کی خلاف ورزی پر بلا تفریق اور بلا تاخیر کارروائی کرنی چاہیے، اور امن عامہ برقرار رکھنا حکومت، انتظامیہ اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کسی فرد یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے یا عوامی زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امجد حسین نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، جبکہ غفلت برتنے والے افسران کو بھی جوابدہ بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مقدسات کی توہین، نفرت انگیز تقاریر اور سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا۔

اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور اکابرین نے امن کے قیام کے لیے حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے بلا مشروط تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء خطے میں امن کے لیے متحد ہیں اور ماحول کو پرامن رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ شرکاء نے کہا کہ گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی اور حکومتی رٹ کا قیام ناگزیر ہے۔

شرکاء نے اتفاق کیا کہ خطے کا امن تمام برادریوں کے تعاون سے وابستہ ہے، اور وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت مذہبی قائدین اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس کے تحفظ کے لیے کام جاری رکھے گی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری، ڈی آئی جی گلگت، کمشنر گلگت، متعلقہ انتظامی و قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔