آئیسکو کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سرکل میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک آبپارہ، آرچرڈ اسکیم، سی ڈی اے پمپ، پنجاب ہاؤس، جی ایٹ فور، برما، شریف آباد، لوہی بھیر، نیوی ون، ایف ٹین ایم، جی نائن ایم، پی ٹی این، آئی ٹین ٹو، اولڈ ایکسچینج، بیلا روڈ، ڈی ٹویلو ٹو، پھلگراں، کمپنی باغ، نمبل، پتریاٹہ، شاہدرہ اور کوٹلی ستیاں فیڈرز پر بجلی بند رہے گی۔
راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک گلزار قائد، گنگال، ایئرپورٹ، بی بی ایچ، کھنہ روڈ، اے او ڈبلیو ایچ ایس، فورتھ روڈ، فیض آباد، نور محمد روڈ، شہید محمد دین، قدیر روڈ، النور کالونی، اے ایف او ایچ ایس، کے آر ایل، فاروق اعظم، نواز کالونی، شمس آباد، اوجڑی کیمپ، ڈھوک حکم داد، اقبال روڈ ٹو، فوارہ چوک، جامع مسجد، جناح روڈ، منگٹال، امین ٹاؤن، بنی، ذیشان کالونی، کیانی روڈ، پشاور روڈ، کمال آباد، نسٹ روڈ، لاکھو روڈ اور موہن پورہ فیڈرز پر بجلی بند رہے گی۔
اسی طرح راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک فوجی فاؤنڈیشن اسپتال، ایس پی ڈی ٹو، وی وی آئی پی، ایم ای ایس، گریسی لائن، آر آئی سی، سوان گارڈن ون، سوان گارڈن ٹو، جیل پارک، کار چوک، پنڈی بورڈ، پارک ویو، ایکس لائیر کالونی ڈی، محبوب شہید، اے او ڈبلیو ایچ ایس، مال روڈ، ٹیپو روڈ، رحیم آباد، سی بی آر ون، سرور شہید، اسکیم تھری، تلسہ روڈ، کلیال، رنیال، شاہ جیون کالونی، چونگی نمبر 22، چونترہ، سہالہ کالج، کہوٹہ سٹی ٹو، نارہ مٹور، نیو چوآ خالصہ، ساغری، کلر سیداں، مندرہ ٹو، پی اے ای سی ایچ ایس، ایچ پی ٹی تھری، بسالی، کرنب کسوال، نشان حیدر اور بھل فیڈرز پر بجلی بند رہے گی۔
اٹک سرکل میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مشتاق حسین، کالا خان، فیصل ہلز ون، فیصل ہلز ٹو، صفیہ ٹاؤن، ملت کالونی، کیبنٹ ڈویژن، لالہ رخ، خان آباد، اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ، منیر آباد، حسن ابدال، اسلام پورہ، حاجی شاہ، وائسہ، شاہدھیر (ڈی سی)، نارٹوپہ، پیپلز کالونی، اکھوڑی، کھرپہ، غریبوال، اعظم شہید، قطبال، جنڈ ون، بھانڈر، کامریال، احمدال، امن پور، اے ڈبلیو ٹی، پنڈ پاریاں، ویلی، سنگجانی، اے ڈبلیو ٹی ون، اے ڈبلیو ٹی فور، ایم پی سی ایچ ایس بی سیونٹین، سرائے کھربوزہ، شاہ اللہ دتہ، گلشن صحت، پسوال اور ڈی سیونٹین فیڈرز پر بجلی بند رہے گی۔
جہلم سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کریم پورہ، لانگر پور، بولانی، کھرکھا، اکرم شہید، ایف ایٹ سول لائن، ایف سکس مشین محلہ، پکھوال، دینہ تھری (روہتاس)، دینہ ون (بکرالہ)، نیو ڈومیل، سوہن، نیو سنگھوئی، چوٹالہ، کھوکھراں، مٹوہ، بھائی خان، بابا شہید، کونتریلہ اور اسلام پورہ فیڈرز پر بجلی بند رہے گی۔
چکوال سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک القائم مل، پی اے ایف، کریالہ اور کے ایس ایم یونٹ تھری فیڈرز، اور صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھرپور، پپلی، آراء بازار، مرید، منارہ، عثمانیہ، آدھی، دولتالہ، دھدیال سٹی، دھوڑہ، چکرال، ڈنڈوٹ، دھریالہ جلیپ، کٹاس، لیلہ ٹاؤن، کچہری، جلالپور، ڈی ایس بلاول، ڈھوک غضن، مورات، جھٹلہ، تھوہا مہرام خان، بودھیال اور پتوالی فیڈرز پر بجلی بند رہے گی۔
آئیسکو انتظامیہ نے بجلی کی اس عارضی بندش پر اپنے معزز صارفین سے معذرت کی ہے۔ صارفین کی سہولت کے لیے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول آئیسکو کی سرکاری ویب سائٹ اور سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے صارفین آئیسکو ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔








