Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولآزاد کشمیرفاروق حیدر تنگ نظر، متعصب، بے ایمان شخص ہیں، مشتاق منہاس

فاروق حیدر تنگ نظر، متعصب، بے ایمان شخص ہیں، مشتاق منہاسآزاد کشمیر

hammadkhaksar
hammadkhaksar
اتوار، 29 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

سابق وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے باغ جلسے میں کہا کہ وہ پانچ سال تک ضلع کے دل کے ہسپتال کے لیے لڑتے رہے اور اس میں رکاوٹ کا ذمہ دار سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو ٹھہرایا۔

فاروق حیدر تنگ نظر، متعصب، بے ایمان شخص ہیں، مشتاق منہاس
شیئر کریں:

باغ: ممبر کشمیر کونسل اور سابق وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ فاروق حیدر تنگ نظر، متعصب اور بے ایمان شخص ہیں، میں انہیں لیڈر نہیں مانتا، فاروق حیدر نے ہی باغ میں دل کا ہسپتال نہیں بننے دیا۔

باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ فاروق حیدر میرے لیڈر تھے لیکن ان کا دل باغ کے اس ہسپتال کے لیے نہیں کھلا۔ انہوں نے بہت تنگ نظری اور تعصب کا مظاہرہ کیا، دکھی دل کے ساتھ کہہ رہا ہوں۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

مشتاق منہاس کا کہنا تھا کہ یہ تنگ نظری میرے دل کے اندر لگی ہوئی ہے۔ پانچ سال لڑتا رہا، یہ سارے لوگ اس کے گواہ ہیں۔ کابینہ اور اسمبلیوں کے ایوانوں میں میں اس باغ ہسپتال کے لیے لڑا ہوں، یہ ہمارا خواب ہے، اور مجھے جواب ملتا تھا کہ پہلے میڈیکل آفیسر پورے کرا لیں، بعد میں ہسپتال بنانا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ بھائی اب بجٹ بھی پورا ہے، اب تو دے دیں۔ فاروق نے کہا کہ نواز شریف سے کہیں کہ وہ آپ کو بنا کر دیں اور نواز شریف میرا قائد تو اس وقت جیل میں تھا۔ یہ ان حالات سے ہم گزرے ہیں۔

سابق وزیر حکومت کا کہنا تھا کہ یہ مذاق والی بات نہیں، یہ دل کی باتیں ہیں۔ ہم اس کو اپنا قائد تسلیم کرتے تھے، لیکن باغ کے لوگوں کے لیے اس کے دل میں کوئی نرمی نہیں تھی، کوئی اخلاص نہیں تھا، کوئی محبت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ اعلان نواز شریف نے کیا ہو، ہسپتال ان کے نام سے منسوب ہو، ترقیاتی بجٹ 9 ارب سے 25 ارب ہو گیا ہو، لیکن بڑی مشکل سے ایک دفعہ منت کر کے میں باغ لایا انہیں۔ میں نے کہا کچھ کر لیں تو بڑی سرد مہری کے ساتھ سابق قائد نے وہاں ایک سنگ بنیاد رکھا، وہ عبرت کے لیے ادھر موجود ہے۔

مشتاق منہاس نے کہا کہ میں گزارش کروں گا اپنے پرائم منسٹر سے کہ وہ جو 2021 کی تختی لگی ہوئی ہے، مسلم لیگ کے کارکن اپنی لاتوں سے اس کو توڑ کر پھینکیں گے اور نیا آپ بنائیں گے، اور جب بنے گا ہمیں ایسی جعلی اور بے حسی اور بے ایمانی کے ساتھ کی گئی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے۔

مشتاق منہاس نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی رشتہ داری نہیں، ہماری کمٹمنٹ وزیراعظم افتخار گیلانی اور باغ کے لوگوں کے ساتھ ہے۔ آپ نے پہلے دن فون کر کے کہا کہ رات ڈیڑھ بجے آپ کا میسج آ گیا کہ مشتاق بھائی یہ انشاءاللہ میں آپ کو یہ ہسپتال بنا کے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم افتخار گیلانی کا اخلاص ساری زندگی یاد رہے گا۔ لیکن جس قائد کے پاس میں 175 مرتبہ گیا ہوں۔ مشتاق منہاس نے کہا کہ میرا وقت بھی گزر گیا، وقت ان کا بھی گزر گیا۔ ہم کسی ایسے لیڈر کو نہیں مانتے جو زبان سے اظہار کرے لیکن دل سے تعصب کا مظاہرہ کرے۔ یاد رہے کہ مشتاق احمد منہاس راجہ فاروق حیدر کی کابینہ میں وزیر اطلاعات رہے ہیں۔

فاروق حیدر تنگ نظر، متعصب، بے ایمان شخص ہیں، مشتاق منہاس