کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے مختلف آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے اور امیدواروں کے لیے واک اِن انٹرویو منعقد کرے گی۔
واک اِن انٹرویو 20 نومبر 2026 کو صبح 09:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سائنسز (بیوٹمز)، بلیلی روڈ کوئٹہ میں ہوں گے۔
وہ تمام امیدوار جنہوں نے مشتہر شدہ آسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل (این جے پی) کے ذریعے درخواست جمع نہیں کروائی، وہ بھی اس انٹرویو میں شرکت کے اہل ہیں اور انہیں پیشگی درخواست دینا لازمی نہیں ہے۔
انٹرویو میں شرکت کے لیے صرف وہی امیدوار اہل ہوں گے جن کے پاس بلوچستان کا لوکل یا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ موجود ہو۔
انٹرویو میں شرکت کرنے والے امیدوار اپنے تمام اصل تعلیمی اسناد اور ڈگریاں، قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی)، لوکل یا ڈومیسائل اور تجربہ سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں، جب کہ تمام متعلقہ دستاویزات کی تصدیق شدہ نقول کا ایک مکمل سیٹ اور دو حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر بھی درکار ہوں گی۔
واک اِن انٹرویو میں شرکت کے لیے کوئی ٹی اے یا ڈی اے ادا نہیں کیا جائے گا۔ کیسکو کسی بھی مرحلے پر بغیر کوئی وجہ بتائے بھرتی کے عمل کو منسوخ یا ملتوی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ ان اضلاع کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا جہاں واک اِن انٹرویو نہیں ہوئے ہیں۔








