Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomeBusinessپاکستان کی برآمدات پہلے چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر

پاکستان کی برآمدات پہلے چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پرBusiness

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-17
1 min read

پاکستان کی برآمدات مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 10 ارب 40 کروڑ ڈالر سے 8.8 فیصد زیادہ ہیں۔

پاکستان کی برآمدات پہلے چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر
Share:

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ اعداد و شمار 8.8 فیصد زیادہ ہیں۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

مالی سال 2026 کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 10 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جو رواں مالی سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر ہو گئیں۔

یہ اعداد و شمار جولائی تا اکتوبر کی مدت کے لیے ریکارڈ کی گئی بلند ترین برآمدات ہیں، جو ملکی بیرونی تجارت میں مسلسل بہتری کو ظاہر کرتے ہیں۔