Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanانتہا پسندی کی سیاست چھوڑ دو ورنہ جیل کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا: بلاول کا پی ٹی آئی کو پیغام

انتہا پسندی کی سیاست چھوڑ دو ورنہ جیل کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا: بلاول کا پی ٹی آئی کو پیغامPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-10-10
2 min read

بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف علی زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

انتہا پسندی کی سیاست چھوڑ دو ورنہ جیل کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا: بلاول کا پی ٹی آئی کو پیغام
Share:

پیپلز پارٹی چیئرمین کا دعویٰ — ‘جو آج جیل میں ہے کل اقتدار میں ہو سکتا ہے’، ایم کیو ایم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے انتہا پسندی کی سیاست ترک نہ کی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف علی زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سب سے جھگڑے انتہا پسندی اور بائیکاٹ کی سیاست کی وجہ سے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی روایت رہی ہے کہ جو آج جیل میں ہوتا ہے وہ کل اقتدار میں آ سکتا ہے، لیکن اس کے لیے پی ٹی آئی کو انتہا پسندی کی سیاست چھوڑنا ہوگی۔

بلاول کے بقول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منفی سیاست کے راستے پر گامزن ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ چند روز قبل وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے تیار تھی، تاہم ان کے مطابق صوبے میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا۔

ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ جو لوگ یونین کونسل کی ایک نشست نہیں نکال سکتے وہ صوبے کی بات کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور محسن نقوی سندھ کے ہر شہر جا کر عوام سے پوچھیں کہ کیا انہیں نیا صوبہ چاہیے۔

انتہا پسندی کی سیاست چھوڑ دو ورنہ جیل کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا: بلاول کا پی ٹی آئی کو پیغام