Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولمیرپوراوورسیز پاکستانیوں نے جٹی ڈھیری سکول اسلام گڑھ کی کمپیوٹر لیب جدید سہولیات سے آراستہ کر دی

اوورسیز پاکستانیوں نے جٹی ڈھیری سکول اسلام گڑھ کی کمپیوٹر لیب جدید سہولیات سے آراستہ کر دیمیرپور

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے میرپور کے علاقے اسلام گڑھ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جٹی ڈھیری کی کمپیوٹر لیب کی مکمل اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کر دی، جدید کمپیوٹر سسٹمز، نیا فرنیچر اور ورک اسٹیشن نصب کیے گئے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے جٹی ڈھیری سکول اسلام گڑھ کی کمپیوٹر لیب جدید سہولیات سے آراستہ کر دی
شیئر کریں:

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جٹی ڈھیری اسلام گڑھ کی کمپیوٹر لیب کو جدید سہولیات سے آراستہ کر دیا ہے، پرانی اور بوسیدہ لیب کی مکمل اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کر کے جدید کمپیوٹر سسٹمز نصب کیے گئے ہیں۔

لیب کا باقاعدہ افتتاح اوورسیز اور مقامی کمیونٹی کے معززین کی موجودگی میں کیا گیا، اور اب طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

سینئر ہیڈماسٹر حافظ نوید اشرف نے برطانیہ کے شہر اولڈہم میں مقیم عبدالجبار سے تعاون کی درخواست کی تھی، جنہوں نے اولڈہم کی اوورسیز ٹیم کے ہمراہ فراخ دلی کا مظاہرہ کیا۔

منصوبے کے تحت جدید کمپیوٹر سسٹمز فراہم کیے گئے، نئی کرسیاں خریدی گئیں، کمپیوٹر ورک اسٹیشنز اور ٹیبلز تیار کیے گئے، برقی نظام اور وائرنگ مکمل تبدیل کی گئی، نئے الیکٹریکل سوئچ بورڈز نصب کیے گئے اور جدید لائٹنگ، رنگ و روغن اور صفائی سمیت لیب کی تزئین و آرائش کے تمام امور مکمل کیے گئے۔ لیب کے کمپیوٹرز، فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھیں۔

منصوبے کی عملی تکمیل میں ادارے کی ترقیاتی کمیٹی کے نگران ایلیمنٹری مدرس شکیل احمد اور کمپیوٹر انسٹرکٹر محمد شہزاد نے نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ طلبہ نے بھی پینٹنگ، نئی وائرنگ، فلیکسز کی تنصیب اور تزئین و آرائش میں بھرپور محنت اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں انگلینڈ سے عبدالجبار، محمد ندیم، اللہ دتہ، یاسر خان، بنارس خان، راجا سجاول، محمد بشیر اور محمد یعقوب نے شرکت کی، جبکہ مقامی کمیونٹی سے حاجی تنویر حسین، حاجی لیاقت علی، محمد طارق، عاشق حسین، ذیشان رشید اور محمد فاروق سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ بعد ازاں ادارے کے دفتر میں منعقدہ مختصر نشست میں سینئر ہیڈماسٹر نے اوورسیز ڈونرز، مقامی کمیونٹی اور منصوبے کی تکمیل میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔