Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستاناسلام آباد میں گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، 30 نومبر کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد میں گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، 30 نومبر کی ڈیڈ لائنپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

وفاقی دارالحکومت میں اب ہر گاڑی کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ ضروری ہوگا، اور ٹرانسپورٹرز کو کریک ڈاؤن سے قبل 30 نومبر تک اپنی گاڑیاں دھواں سے پاک بنانی ہوں گی۔

اسلام آباد میں گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، 30 نومبر کی ڈیڈ لائن
شیئر کریں:

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 نومبر تک اپنی گاڑیاں دھواں سے پاک بنائیں۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کائنات اظہر خان نے گاڑیوں کی فٹنس، فضائی آلودگی اور سموگ کی روک تھام پر تبادلہ خیال کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ یونین اور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران ان اقدامات کا اعلان کیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

سی ٹی او نے کہا کہ 30 نومبر کے بعد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور اسلام آباد میں سموگ سے پاک ماحول کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔

کائنات اظہر خان نے ریت، بجری اور سیمنٹ لے جانے والے ٹرانسپورٹرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ دھول اور دیگر آلودگی پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی گاڑیوں کو ترپال سے ڈھانپیں۔ انہوں نے کہا کہ اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی پہلے سے بلا امتیاز جاری ہے۔

اسلام آباد میں گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، 30 نومبر کی ڈیڈ لائن