Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولکھیلپاکستان نے بھارت کو ہرا کر بلائنڈ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر بلائنڈ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لیکھیل

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
1 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

نعمت اللہ نے آخری دو گیندوں پر چھکا اور چوکا لگا کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا؛ نثار نے 64 رنز بنائے اور فائنل جمعہ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر بلائنڈ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
شیئر کریں:

پاکستان نے ڈھاکا میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

بھارت کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی نو وکٹیں گر گئیں، پھر نعمت اللہ نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چھکا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر جیت دلائی، جب آخری دو گیندوں پر سات رنز درکار تھے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے نثار نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ بھارت نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 179 رنز بنائے تھے، درگا راؤ کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایونٹ کا فائنل جمعہ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔