آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے پونچھ اور سدھنوتی کی سات حلقوں میں سرکاری تقرریوں، تبادلوں، ترقیاتی سکیموں اور سرکاری فنڈز کی تقسیم پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔
راولاکوٹ میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے خلاف جمعرات کی صبح کی گئی کارروائی کے بعد ہلاکتوں کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔