ایچ آر سی پی نے راولاکوٹ کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وفاقی اور آزاد کشمیر حکومتوں سے فوری مذاکرات اور میڈیا کو بلا رکاوٹ رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔
راولاکوٹ میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے خلاف جمعرات کی صبح کی گئی کارروائی کے بعد ہلاکتوں کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔