Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولآزاد کشمیرمصدق ملک کو خراجِ تحسین، آزاد کشمیر اسمبلی میں قرارداد منظور

مصدق ملک کو خراجِ تحسین، آزاد کشمیر اسمبلی میں قرارداد منظورآزاد کشمیر

hammadkhaksar
hammadkhaksar
جمعرات، 26 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کو نئی دلی میں پاکستان کی باوقار نمائندگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

مصدق ملک کو خراجِ تحسین، آزاد کشمیر اسمبلی میں قرارداد منظور
شیئر کریں:

مظفرآباد — آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ممبر اسمبلی محمد عامر شاہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، جس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کو بھارت میں پاکستان کا مؤثر مقدمہ پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا یہ اجلاس وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک کو نئی دلی میں منعقدہ حالیہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمہ فورم میں پاکستان کی جانب سے باوقار نمائندگی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

قرارداد کے مطابق ڈاکٹر مصدق ملک نے انتہائی کشیدہ ماحول میں تحمل، بردباری، وقار اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور کسی اشتعال انگیزی کا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ٹیکسلا، گندھارا، ہڑپہ اور موہنجو داڑو کا ذکر کر کے دنیا کو یہ یاد دلایا کہ پاکستان کی تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے اور یہ امن، ثقافت، علم اور تہذیب کی سرزمین ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے بھارت پر یہ واضح کیا کہ دہشت گردی جیسے حساس معاملات پر الزام تراشی کے بجائے ثبوت اور شواہد کی بنیاد پر مذاکرات کیے جائیں۔ معزز ایوان کی رائے میں ڈاکٹر مصدق ملک نے بھارت میں اپنی شائستہ، مدلل گفتگو اور تہذیبی حوالوں سے پاکستان کا مثبت تشخص پوری دنیا کے سامنے اجاگر کیا اور ثابت کیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، جو تہذیبوں کے تصادم پر نہیں بلکہ تہذیبوں کے مکالمے پر یقین رکھتا ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں مصدق ملک نے ہندوستانی میڈیا کو جواب دیا وہ قابل فخر ہے۔ رکن اسمبلی میاں عبدالوحید نے بھی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ قومی نوعیت کا اہم معاملہ ہے اور ڈاکٹر مصدق ملک کی گفتگو مؤثر، مدلل اور حقائق پر مبنی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس سے قبل اسی فورم میں مصدق ملک کی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا، اور قانون ساز اسمبلی کی متفقہ قرارداد نے ایوان کی جانب سے بھی وزیر کی عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کو سراہتے ہوئے اپنی تحسین ریکارڈ کرا دی ہے۔

مصدق ملک کو خراجِ تحسین، آزاد کشمیر اسمبلی میں قرارداد منظور