Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستاناین اے 77 گوجرانوالہ ضمنی الیکشن میں راشد بشیر ورک کامیاب

این اے 77 گوجرانوالہ ضمنی الیکشن میں راشد بشیر ورک کامیابپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
1 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے فارم 47 جاری ہونے کے بعد گوجرانوالہ کے حلقے کا سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔

این اے 77 گوجرانوالہ ضمنی الیکشن میں راشد بشیر ورک کامیاب
شیئر کریں:

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راشد بشیر ورک 43 ہزار 365 ووٹ لے کر این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر سمیرا عنبرین نے این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن کا سرکاری فارم 47 جاری کر دیا ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے محمد ابراہیم گجر 30 ہزار 218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ آزاد امیدوار الفت رسول وڑائچ 5 ہزار 373 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار 620 تھی، جن میں سے 80 ہزار 16 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ گنتی کے دوران ایک ہزار 135 ووٹ مسترد کیے گئے اور ضمنی الیکشن کے لیے 333 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔