لاہور اور لیسکو کے دیگر علاقوں میں طلب 2950 میگاواٹ سے تجاوز کرنے اور 600 میگاواٹ کی کمی کے بعد ایک سے دو گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے، جس سے شام اور رات کے اوقات متاثر ہو رہے ہیں۔
حکومت نے بجلی چوری اور لوڈ مینجمنٹ کے لیے جدید اے پی ایم ایس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پائلٹ منصوبہ لاہور اور قصور سے شروع ہوگا، جہاں ٹرانسفارمر کی سطح پر چوری کی درست نشاندہی ممکن ہوگی۔