Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولآزاد کشمیرچکار کے چار بڑے منصوبے 100 روزہ پلان میں شامل کرنے کا مطالبہ

چکار کے چار بڑے منصوبے 100 روزہ پلان میں شامل کرنے کا مطالبہآزاد کشمیر

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 24 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

چکار سب ڈویژن کے عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چار اہم منصوبوں کو 100 روزہ ترقیاتی پلان میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے۔

چکار کے چار بڑے منصوبے 100 روزہ پلان میں شامل کرنے کا مطالبہ
شیئر کریں:

چکار سب ڈویژن ضلع ہٹیاں بالا آزاد کشمیر کے عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ 100 روزہ ترقیاتی پلان میں چار اہم منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے۔

عوامی حلقوں کے مطابق یہ منصوبے محض ترقیاتی سرگرمیاں نہیں بلکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کے مسائل کے حل، انسانی جانوں کے تحفظ اور علاقے میں سیاحت و معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

پہلا مطالبہ چکار میں جدید بس اڈے کا قیام ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چکار بازار میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ، گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ اور مسافروں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر جدید بس اڈے کا قیام ناگزیر ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی چکار کے زیرانتظام مناسب جگہ مختص کر کے مسافروں کے لیے انتظار گاہ، پارکنگ اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ بازار میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

دوسرا مطالبہ چکار بازار بائی پاس کی تعمیر ہے۔ بازار میں آئے روز ٹریفک کے دباؤ اور آمدورفت میں مشکلات کے خاتمے کے لیے بائی پاس کی تعمیر کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور ہائی وے حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ منصوبے کی فزیبلٹی، سروے، تخمینہ لاگت اور اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل کر کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے۔

تیسرا مطالبہ ریسکیو 1122 کا مکمل سیٹ اَپ قائم کرنا ہے۔ چکار اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں ٹریفک حادثات، لینڈ سلائیڈنگ، آتشزدگی، قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کا مستقل اور فعال مرکز قائم کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے ایمبولینسز، فائر بریگیڈ، ریسکیو گاڑیاں، جدید آلات اور تربیت یافتہ عملہ فراہم کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں۔

چوتھا مطالبہ جھیل زلزلہ کی حفاظتی فینسنگ اور سیاحتی سہولیات کی فراہمی ہے۔ چکار سب ڈویژن کا قدرتی حسن جھیل زلزلہ سیاحتی اعتبار سے نمایاں اہمیت رکھتی ہے، تاہم اسے ایک محفوظ اور معیاری سیاحتی مقام بنانے کے لیے بنیادی اقدامات کی ضرورت ہے۔ محکمہ سیاحت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جھیل کے گرد حفاظتی فینسنگ، آمدورفت کے لیے مناسب راستے، سیاحوں کے بیٹھنے کی جگہیں، پارکنگ، رہنمائی کے سائن بورڈز اور روشنی سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ سیاحوں کو بہتر ماحول میسر آئے اور مقامی سطح پر روزگار و معاشی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا ہوں۔

عوامی حلقوں نے حکومت آزاد کشمیر، متعلقہ وزراء اور محکموں کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ چکار سب ڈویژن کے ان چاروں اہم منصوبوں کو مجوزہ 100 روزہ ترقیاتی پلان کا حصہ بنایا جائے اور محض اعلانات کے بجائے ان پر عملی پیش رفت یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ چکار کے عوام بھی بنیادی شہری سہولیات، محفوظ سفری نظام، ہنگامی امدادی خدمات اور سیاحتی ترقی کے یکساں حق دار ہیں، لہٰذا ان دیرینہ عوامی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

چکار کے چار بڑے منصوبے 100 روزہ پلان میں شامل کرنے کا مطالبہ