لاہور میں اتوار کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) میں ڈپٹی کمشنر لاہور میراتھن 2026 کا انعقاد ہوا، جس میں نوجوانوں اور خاندانوں سمیت تقریباً ایک ہزار کھلاڑیوں نے 5 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور 21 کلومیٹر (ہاف میراتھن) کی کیٹگریز میں حصہ لیا۔
سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے سی بی ڈی روٹ کے گرد کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی اعجاز نے شرکا کی تعریف کی اور کہا کہ یہ تقریب شہریوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کی بڑی تعداد کی شرکت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ایسی سرگرمیاں ‘صحت مند لاہور’ کے بینر تلے جاری رہیں گی۔”








