Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanبیرسٹر گوہر کی علامہ ناصر عباس کو عمران خان کی صورتحال پر بریفنگ

بیرسٹر گوہر کی علامہ ناصر عباس کو عمران خان کی صورتحال پر بریفنگPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-17
1 min read

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اپنی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اور دونوں نے بانی کی صحت اور طبی سہولتوں سے متعلق خدشات کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

بیرسٹر گوہر کی علامہ ناصر عباس کو عمران خان کی صورتحال پر بریفنگ
Share:

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اپنی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر نے سینیٹ کے قائد حزب اختلاف کو عمران خان کی موجودہ صورتحال سے متعلق اعتماد میں لیا اور عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس صاحبان کو لکھے گئے خط کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق شرکاء نے عمران خان کی صحت اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں سے متعلق خدشات کے فوری حل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

شرکاء نے سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے فیصلے پر مکمل اور غیر مشروط عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا۔