ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے یونیورسٹی آف حویلی کہوٹہ کو ایم فل پروگرام کے اجراء کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔
این او سی کا اطلاق رواں سال خزاں 2026 سے ہوگا، جو حویلی کہوٹہ میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں یونیورسٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ایچ ای سی کی جانب سے این او سی کے اجراء کو یونیورسٹی آف حویلی کہوٹہ کی تعلیمی ترقی اور ادارہ جاتی استعداد پر اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
ایم فل ایجوکیشن پروگرام کا آغاز آزاد جموں و کشمیر میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے نہ صرف مقامی طلبہ کو اپنے ہی خطے میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ تعلیمی و تحقیقی معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔








