Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانکیپٹن (ر) صفدر کا مریم نواز کی پنجاب حکومت کا دفاع

کیپٹن (ر) صفدر کا مریم نواز کی پنجاب حکومت کا دفاعپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
منگل، 17 نومبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پنجاب حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں 80 سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی 2 سالوں میں ہوئی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کا مریم نواز کی پنجاب حکومت کا دفاع
شیئر کریں:

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں 80 سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی 2 سالوں میں ہوئی ہے۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بلوچستان ابوظبی بننے جا رہا ہے، اور گوادر میں زمینوں پر قبضے واگزار کروائے جائیں گے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

انہوں نے کہا کہ جب کوئی حکومت کامیابی کی طرف جاتی ہے تو اس کے خلاف سازشیں ہوتی ہیں، اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ پورا پنجاب کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے خلاف عدم اعتماد کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، اور چوہدری سالک حسین چھوٹے بھائی ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پنجاب پورے ملک میں گندم سپلائی کرتا ہے جبکہ سندھ کی گندم سندھ میں ہی استعمال ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے محترم ہیں، وہ میثاق جمہوریت پر عمل پیرا رہیں گے تو کوئی راہیں جدا نہیں ہو رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے بہت سی حکومتیں بنائیں اور ختم ہوئیں، ان کے پاس کچھ نہ کچھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے وژن پر عمل ہوا تو جلد بلوچستان میں لوگ کاروبار کریں گے اور دنیا سے لوگ آئیں گے۔